ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گلوکار ابھجیت پر صحافی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام

گلوکار ابھجیت پر صحافی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام

Mon, 04 Jul 2016 00:01:16    S.O. News Service

ممبئی،3؍جولائی (ایس ا و نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بالی ووڈ گلوکار ابھجیت ایک بار پھر تنازعہ میں پھنس گئے، جب انہوں نے ایک صحافی کو نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جنسی طورپر ہراساں کرنے کا معاملہ بن سکتا ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔غور طلب ہے کہ ابھجیت نے صحافی سواتی چترویدی اور نیوز ویب سائٹ jantakareporter.comکے ایڈیٹر رفعت جاوید کے خلاف اس وقت نازیبا زبان کا استعمال کیا جب ان دونوں نے ابھجیت کے انفوسس ملازم کے قتل سے جڑے پوسٹ پر اعتراض کیا۔ابھجیت نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ چنئی میں ہوا یہ قتل لو جہاد کا نتیجہ ہے۔اس پر صحافی چترویدی نے کہا کہ قاتل کا نام رام کمار ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔چترویدی نے ابھجیت پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا الزام لگایا۔اس پر گلوکار نے نازیبا زبان کا استعمال کیا جس پر ٹوئٹر پر کافی تنقید ہوئی اور ممبئی پولیس نے ابھجیت کے خلاف کارروائی کی بات کہی ہے ۔ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں سواتی نے کہا کہ جب انہوں نے اس معاملے کی معلومات ممبئی پولیس کو دی تو کافی سرگرمی دکھاتے ہوئے انہوں نے معاملے میں کارروائی کرنے کی بات کہی۔


Share: